The Punjab Educational Endowment Fund ( PEEF ) Scholarship 2021-2022

Last Date to Apply:

For Intermediate: 19 march 2021

For Graduation: 31 March 2021

 سپیشل کوٹہ تعلیمی سکالرشپ 2020- 2021

سال 2020 میں میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے والے طلباءو طالبات کے لئے بہت بڑی خوشخبری۔ جی ہاں اگر آپ نے میٹرک یا پھر انٹرمیڈیٹ کا امتحان سال 2020 میں پاس کیا ہے اور اگر آپ نیچے دی گئی درج ذیل کیٹیگری میں سے کسی ایک سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (پی ای ای ایف ) کے سپیشل کوٹہ تعلیمی سکالرشپ کیلئے آن لائن یا پھر پوسٹ ڈاک کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔اس سکالرشپ میں ٪ 20 سیٹیں سپیشل کوٹہ کیٹیگری کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

یتیم طلباءو طالبات ( جن کے والد وفات پا گئے ہیں )

وہ طلباءو طالبات جو کسی معزوری کا شکار ہیں

1 سے 4 تک تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے بچے

وہ طلباءو طالبات جو اقلیتی مذاہب سے تعلق ہوں۔

ان سویلین کے بچے جو دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہوئے ہوں

The Punjab Educational Endowment Fund PEEF Scholarship 2021-2022

 وہ طلباءو طالبات جنہوں نے میٹرک یا پھر انٹرمیڈیٹ (سال 2020 کے سالانہ امتحان) میں 60 فیصد سے زائد نمبر پنجاب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں حاصل کیے ہوں وہ اس سکالرشپ کیلئے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ سکالرشپ صرف صوبہ پنجاب کی حدود میں واقع فیڈرل گورنمنٹ، پرائیویٹ رجسٹرڈ اداروں کے طلباء وطالبات درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

اس سکالرشپ کے لیے طلباءو طالبات کے والدین کی آمدنی 25000 روپے ماہانہ سے کم ہونی چاہئے۔

 ایک سے 4 گریڈ کے سرکاری ملازمین کے بچے 25000 روپے ماہانہ آمدنی کی شرائط سے آزاد ہیں۔

ان سویلین کے بچے جو دہشت گرد حملوں میں شہید ہوئے ان کے لیے بھی آمدنی کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔

طلباءو طالبات نے ریگولر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے میں گریجویشن یا انٹرمیڈیٹ میں سال 2020 میں داخلہ لیا ہو۔

درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار

اس سکالرشپ کے لیے اہل طلباءو طالبات نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے اپنی درخواست آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

اس سکالرشپ کے لیے آپ پر شدہ فارم بذریعہ ڈاک کر کے بھی اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ فارم ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

غلط معلومات فراہم کرنے یا پھر نا مکمل درخواست کی صورت میں آپکی درخواست کو مسترد کر دیا جائے گا۔

نا اہلی کی شرائط

وہ طلباءو طالبات جنہوں نے ( پی بی ٹی آی) یا (ٹی آی وی ٹی اے)   سے امتحان دیا ہو وہ اس سکالرشپ کیلئے اہل نہیں ہیں۔

صوبہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اور آزاد جموں کشمیر اور فاٹا کے طلباءو طالبات اس سکالرشپ کیلئے اہل نہیں ہیں۔

Click Here:- For Online Registration

Click Here:- To Download The Form

Post a Comment

0 Comments