How to Download and install Pak Urdu installer for Free
پاک اردو انسٹالر کیا ہے ؟
"پاک اردو انسٹالر "ایک ایسا سوفٹوئیر ہے جس کی
مدد سے آپ اپنے لیپٹاپ یا پھر کمپوٹر میں کسی بھی جگہ اردو لکھ سکتے ہیں۔ مثال کے
طور پر مائیکروسافٹ ورڈ میں، یا پھر پاورپوائنٹ میں ، یا پھر گوگل میں کسی بھی جگہ
آپ باآسانی کے ساتھ اردو میں لکھاٰئی کر سکتے ہیں۔ "پاک اردو انسٹالر"
انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپوٹر میں دیگر چیزیں مثلا اردو کیبورڈ اور اردو کے کچھ
فونٹ بھی انسٹال ہو جائیں گے۔ جس کی مدد سے آپ اپنے لیپٹاپ یا پھر کمپوٹر میں کسی
بھی جگہ با آسانی کے ساتھ اردو لکھ سکتے ہیں
۔
پاک اردو انسٹالر کیسے ڈانلوڈ کریں ؟
"پاک اردو انسٹالر "ڈانلوڈ کرنے کے لئے نیچے دیے
گئے لنک پر کلک کریں۔
پاک اردو انسٹالر کو کیسے انسٹال کریں ؟
"پاک اردو انسٹالر" ڈانلوڈ کرنے کے
بعد آپ اس کو انسٹال کریں۔ ہمیشہ
یادرکھیں کے جب آپ اس کو انسٹال کریں گےتو آپ کے سامنے ایک آپشن آئے گا کہ
کیا آپ اپنے کمپوٹر کو ریسٹارٹ کرنا چاہیں گے اننسٹالیشن کے بعد تو آپ نے ریسٹارٹ
مائی کمپوٹر پر سلکٹ کرنا ہے۔ کیونکہ اگر آپ اپنے کمپوٹر کو ریسٹارٹ نہیں کریں گے
تو پاک اردو انسٹالر آپ کے کمپوٹر میں انسٹال نہیں ہو گا۔ جب "پاک اردو
انسٹالر " انسٹال ہو جائے تو آپ اپنے کمپوٹر پر الٹ پلس شفٹ کیی دبائیں گے تو
خود بخود آپ کے کمپوٹر کی زبان اردو میں کنورٹ ہو جائے گی۔ اگر آپ اور
بھی آسانی چاہتے ہیں اردو لکھنے میں تو آپ سرچ بار میں جا کر آن سکرین کیبورڈ
سرچ کریں اور اسے سلکٹ کر دیں ۔ اب آپ کا کیبورڈ کمپوٹر کی سکرین پر شو ہو
گا ۔ اس کی مدد سے آپ با آسانی سے اردو لکھ سکیں گے۔


0 Comments