Ehsaas Undergraduate Scholarship Program Phase-ii | Online Apply
Note: Last Date to Apply: October 30, 2020
احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام ہے کیا؟
احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام سب سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم نے 4 نومبر 2019 میں متعارف کروایا۔
یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا نیڈ بیس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام ہے۔
اس پروگرام کے تحت ہر سال کم آمدنی خاندان والے ایسے 50٫000 طلباء کو اپنی 4 سال کی انڈر گریجویٹ ڈگری کیلئے اس سکالرشپ سے نوازا جاتا ہے۔
ہر چار سال میں تقریباً 200٫000 انڈر گریجویٹ سکالرشپ ضرورت اور میرٹ بنیادوں پر طلباء کو دی جاتی ہیں۔
اس پروگرام کا %50 حصہ خواتین طلبہ کیلئے مختص ہے۔
اس پروگرام کیلئے تقریبا 24 بلین روپے فنڈ مختص کیا گیا۔
یہ سکالرشپ آپکی کیا ضروریات پوری کرے گی۔
یہ سکالرشپ آپکی مکمل ٹیوشن فیس کا خرچہ دے گی اور رہائش کیلئے چار ہزار مہانہ دے گی۔۔ جغرافیائی اعتبار سے یہ
سکالرشپ پاکستان کے چاروں صوبے اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی کور کرے گی۔
احساس سکالرشپ پروگرام کیلئے مستحق افراد
تمام طلباء جنکی خاندانی آمدنی 45,000 سے کم ہو اور وہ انڈر گریجویٹ پروگرام کے کسی بھی سال میں اور پاکستان کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز جو کہ ایچ ای سی کے زیر ثانی ہوں وہ اس پروگرام کیلئے مستحق ہیں۔
طلباء کی اکیڈمک پرفارمینس چیک کی جائے گی اور اس کو جانچا جائے گا۔ جو اس پر پورا اتریں گے انھیں اگلے چار سال تک یہ سکالرشپ ملتی رہے گی۔
طلباء کو کیسے چنا جائے گا۔
چناؤ جو ہو گا وہ حاجت اور میرٹ کی بنیاد پر ہو گا۔
اس سکالرشپ کیلئے طلباء آن لائن
درخواستیں جمع کروائیں گے۔
یونیورسٹی کی جو سکالرشپ دینے والی کمیٹی ہے وہ ان طلباء کی آمدنی اور جی پی اے کی تصدیق کرے گی۔
تمام طلباء جنکی آمدنی 45,000 ہزار سے کم ہو گی۔ ان کا جی پی اے کی بنیاد پر میرٹ بنایا جائے گا۔
آخری فائنل لسٹ یونیورسٹی میں لگائی جائے گی۔ مزید اس لسٹ کو یونیورسٹی اور ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا جائے گا۔
جو طلباء اس سکالرشپ کیلئے نامزد ہوں گے وہ بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھولیں گے اور وظائف انکے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے۔
احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ کیلئے اپلائی کیسے کریں؟
احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کیلئے طلباء آن لائن درخواستیں جمع کروائیں گے۔ آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ نیچے بتایا گیا ہے۔ آن لائن اپلائی کرنے کیلئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔
احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
اگر آپ پہلی مرتبہ احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کیلئے اپلائی کر رہے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنا اکاؤنٹ بنانا پڑے گا ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر۔ نیا اکاؤنٹ بنانے کیلئے سائن اپ کے آپشن پر کلک کریں اور اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، پاسورڈ ، اپنا فون نمبر، اپنا ایمیل ایڈرس، اور اپنا ملک یعنی کہ پاکستان سلیکٹ کریں۔ جیسا کہ نیچے سائن اپ کرنے کا ڈیمو دیکھا یا گیا ہے۔
جب آپ کا اکاؤنٹ بن جائے تو لاگ ان کے آپشن پر کلک کریں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر اور جو پاسورڈ آپ نے سائن اپ کے دوران دیا تھا وہ یہاں ڈالیں اور لاگ ان کر لیں۔ اب آپ کے سامنے احساس سکالرشپ پروگرام کا فارم کھل جائے گا۔ مکمل فارم فل کرنے کے بعد سبمٹ پر کلک کر کے اپنا فارم سبمٹ کر دیں۔
اگر آپکا اکاؤنٹ پہلے سے بنا ہوا ہے ایچ ای سی سائٹ پر تو آپ لاگ ان پر کلک کریں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈال کر اپنا پاسورڈ ڈالیں اور لاگ ان کر لیں۔
اب آپ کے سامنے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا فارم کھل جائے گا۔ فارم مکمل فل کر کے سبمٹ آپشن پر کلک کر کے اپنا فارم سبمٹ کریں۔ اب آپ کا فارم سبمٹ ہو گیا ہے۔ فارم سبمٹ کرنے کے بعد نیچے دیے گئے
درج ذیل کاغذات اپنی یونیورسٹی میں جمع کروائیں۔
اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
اپنے ابو ، امی اور اپنے گارڈیئن کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
اپنے ابو، امی، اور گارڈیئن کی انکم سرٹیفکیٹ یا پھر سیلری سلپ کی فوٹو کاپی۔
گیس ، بجلی ، اور پانی کے آخری 6 مہینوں کے بل کی فوٹو کاپی
کرائے والے گھر کی صورت میں گھر کے کرائے اگریمنٹ کی فوٹو کاپی۔
اپنی اور اپنے بہن بھائیوں کی سکول، کالج، یا پھر یونیورسٹی فیس کی فوٹو کاپی۔
اگر آپ کا والد کہیں پر پرائیویٹ نوکری کرتا ہے تو انکم سرٹیفکیٹ جس پر مہر لگی ہو اسکی ایک فوٹو کاپی۔
میڈیکل بل کی ایک فوٹو کاپی۔
اپنا ایک پاسپورٹ سائز فوٹو۔
باہر سے اپنے گھر کے فوٹو کی ایک کاپی۔




2 Comments
Student
ReplyDeleteI need mony for which my study required.
ReplyDelete